نیو نیوز کی بندش ،سیاسی جماعتوں کی چیئرمین پیمرا کے نادر شاہی حکم کی مذمت

سیاسی جماعتوں نے چیئرمین پیمرا کی جانب سے نیونیوز کی بندش کے فیصلے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابصار عالم کا یہ فیصلہ نہ صرف غیرآئینی اور غیر قانونی ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی اس کا کوئی جواز نہیں

نیو نیوز کی بندش ،سیاسی جماعتوں کی چیئرمین پیمرا کے نادر شاہی حکم کی مذمت

لاہور: سیاسی جماعتوں نے چیئرمین پیمرا کی جانب سے نیونیوز کی بندش کے فیصلے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابصار عالم کا یہ فیصلہ نہ صرف غیرآئینی اور غیر قانونی ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی اس کا کوئی جواز نہیں ۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیمرا کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ چینل بند کرکے ہزاروں افرادکو بیروزگار کرنا کہا ں کا انصاف ہے؟؟؟عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےچیئرمین پیمرا کے فیصلے کو غیر قانونی اورغیراخلاقی قرار دیدیا،،ان کا کہنا ہے کہ ابصار عالم آزادی صحافت کا گلا گھونٹ کر نوازشریف سے وفاداری نبھا رہے ہیں.مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی اپنی انکوائری ہونا تھی , انہوں نے توجہ ہٹانے کیلئے نیو نیوز کو نشانہ بنایا.فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے چیئرمین پیمرا کے فیصلے کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نیو نیوز کے ساتھ ہیں.
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا چیئرمین پیمر کوا آزادی صحافت کے اصول مد نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں پیمراانتہائی اقدام کے بجائے بات چیت سے مسائل حل کرے ۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آج سپریم کورٹ کے تحفظ کی آڑ میں اپنا ایجنڈا مسلط کر رہے ہیں۔