ارشد خان چائے والااب شو اسٹاپر کے طور پر نظر آئے گا

اب رن وے ماڈلنگ کا آغاز کرنے لگا ہے

ارشد خان چائے والااب شو اسٹاپر کے طور پر نظر آئے گا

لاہور : جب ہمیں لگا کہ پاکستان کے سب سے مقبول چائے والے یعنی ارشد خان کی چند دنوں کی شہرت ختم ہوگئی ہے، یہ خبریں سامنے آئیں کہ وہ اب رن وے ماڈلنگ کاآغاز کرنے لگا ہے۔لاہور میں جاری برائیڈل کوچیور ویک کے پی آر منیجرز کے مطابق ارشد خان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک برانڈ زیگی مینز وئیر کے شو اسٹاپر کے طور پر نظر آئیں گے۔اب کون جانتا ہے کہ وہ یہاں سے مزید آگے کہاں تک جائیں گے؟ارشد خان کو شہرت گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی تصویر سے ملی تھی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس نوجوان کو سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال میں دیکھا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔فوٹو گرافر کے بقول ' میں نے اتوار بازار میں فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا، جو اس وقت تووائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی'۔

تصویر سے شہرت ملنے کے بعد ارشد خان کو ریٹیل ویب سائٹ فٹ ان ڈاٹ پی کے کی جانب سے ماڈلنگ کنٹریک بھی مل گیا جبکہ وہ مختلف مارننگ شوز میں بھی نظر آئے۔اسی طرح سپرپاور موٹر سائیکل برانڈ نے بھی ان کی تصاویر اپنے موٹر سائیکلز کے ساتھ شیئر کیں۔اب یہ نوجوان فیشن ویک کا حصہ بننے والا ہے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد اداکاری کرتا نظر آئے گا۔





مصنف کے بارے میں