انسٹاگرام کے نئے فیچر نے صارفین کوخوفزدہ کر دیا

دوسرے صارف کی تصویر کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک نوٹیفکیشن اس شخص کو بھیج رہا ہے

انسٹاگرام کے نئے فیچر نے صارفین کوخوفزدہ کر دیا

لاہور : کیا آپ بھی انسٹاگرام کے اس نئے فیچر سے پریشان تو نہیں جس میں کسی بھی دوسرے صارف کی تصویر کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک نوٹیفکیشن اس شخص کو بھیج رہا ہے؟درحقیقت اس وقت دنیا بھر میں انسٹا گرام صارفین اس نوٹیفکیشن کی خبروں سے پریشان ہیں۔جی ہاں واقعی لوگ کافی دہشت زدہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی تصاویر کو اسکرین شاٹ لینے کا رجحان کافی زیادہ ہے۔تاہم اگر آپ ابھی ان میں سے ایک ہیں تو پریشان مت ہوں۔

درحقیقت انسٹاگرام نے گزشتہ دنوں اپنے صارفین کے لیے غائب ہوجانے والی تصاویر کا فیچر متعارف کرایا تھا جو کہ آپ کے فالورز کے دیکھنے کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔اس کے لیے فوٹو یا ویڈیو کے لیے انسٹاگرام کیمرہ اوپن کریں اور پھر پرائیویٹ بھیجنے کے لیے ایرو پر کلک کریں، جسے آپ کسی مخصوص یا کسی ایک شخص کو بھی بھیج سکتے ہیں۔دیگر ڈائریکٹر میسجز کے برعکس یہ تصاویر اور ویڈیوز فرینڈز کے ان باکس سے دیکھے جانے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں اور اگر وہ انہیں ری پلے کریں یا اسکرین شاٹ لیں تو آپ کو نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے۔تو اچھی خبر یہ ہے کہ انسٹاگرام فی الحال ایسے نوٹیفکیشن لوگوں کو نہیں بھیج رہی جب آپ کسی صارف کے نیوزفیڈ سے کسی تصویر کا اسکرین شاٹ لیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں