نیو نیوز نشریات کی بندش کے خلاف برطانوی صحافی برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی

نیو نیوز نشریات کی بندش کے خلاف برطانوی صحافی برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی. حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے سے باز رہا جائے

نیو نیوز نشریات کی بندش کے خلاف برطانوی صحافی برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی

لندن: نیو نیوز نشریات کی بندش کے خلاف برطانوی صحافی برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی. حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے سے باز رہا جائے. نیو نیوز پر لگائی جانیوالی قدغن فوری ختم کرکے آزادی اظہار رائے کی راہ ہموار کی جائے۔ پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنینشل کا ہنگامی مذمتی اجلاس صدر پریس کلب شوکت ڈارمنعقد ہوا جس میں سینئر صحافی و بیوروچیف دنیا نیوز اظہر جاوید۔ بیوروچیف جیو لندن مرتضی علی شاہ۔ بیوروچیف نیو نیوز عرفان الحق۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب و بیوروچیف ایکسپریس لندن نسیم صدیقی۔ احسان شاہد۔ مبین رشید۔ نوید اکبر۔ ایاز خان شنواری۔ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر برطانوی صحافیوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور میڈیا کی آزادی کے لئے میڈیا نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں .لہذا جمہوری حکومت کے دور میں کسی نیوز چینل پر قدغن لگانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ صدر پریس کلب شوکت ڈار کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پابندی ختم نہ کی تو لندن کی صحافی برادری پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی۔