ماہر بیکرز نے 804کلو وزنی ونیلا سلائس بنالیا

وں تو دنیا بھر میں مزیدار اور دلچسپ کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں، لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو ماہرانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے فن کا استعمال ایسے کرے کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کر ڈالے

ماہر بیکرز نے 804کلو وزنی ونیلا سلائس بنالیا

یوں تو دنیا بھر میں مزیدار اور دلچسپ کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں، لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو ماہرانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے فن کا استعمال ایسے کرے کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کر ڈالے۔آسٹریلیا میں ایسے ہی باصلاحیت بیکرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 804 کلو گرام وزنی ونیلا سلائس تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔

اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لئے6 ماہر بیکر زنے اس کی تیاری میں 600کلو گرام کسٹرڈ، 150کلو گرام پیسٹری اور 50کلو گرام آئسنگ کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 677کلو گرام کا تھا۔