روسی طیاروں کا شام پر بڑا حملہ،60 افرا د جاں بحق

روسی طیاروں کا شام پر بڑا حملہ،60 افرا د جاں بحق

دمشق:روس کی جانب سے شام کے رہائشی علاقےمیں فضائی حملے میں 21 بچوں سمیت 57 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شام کے لیے انسانی حقوق کے برطانوی مبصرین کے مطابق روس کی جانب سے یہ فضائی حملہ مشرقی شام میں دیر الزور نامی صوبے کے داعش کے زیر قبضہ الشفاہ نامی گاؤں میں واقع ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔

ابتدائی طور پر حملے میں 34 شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا تاہم پورے دن ملبہ ہٹانے کے دوران مزید لاشیں برآمد ہوئیں جن میں ہر عمر کے مرد و خواتین کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں ہیں۔واضح رہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا بڑا اتحادی ہے اور ستمبر 2015ء سے بشار کی حکومت کی حمایت میں فوجی مداخلت کر رہا ہے۔