وزیرداخلہ طلبی پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

وزیرداخلہ طلبی پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو 15 منٹ میں طلب ہونے کا حکم دیا جس پر احسن اقبال عدالت پہنچ گئے۔  

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی فیض آباد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیض آباد دھرنا پریڈ گراؤنڈ منتقل کرنے کے لئے انتظامیہ کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا. مہلت ختم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوبارہ سماعت کی تو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیرداخلہ رات بھر دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کر رہے تھے اور ساری رات کے جاگے ہوئے ہیں کچھ دیر میں عدالت کے روبرو پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے انہیں 15 منٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں