روازانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے جگر کی بیماریوں سے نجات حاصل کریں

روازانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے جگر کی بیماریوں سے نجات حاصل کریں

اسلام آباد : روزانہ تین سے چار کپ کافی پیئیں اور بھرپور طریقے سے جیئیں. تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں.

روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے کے ہیں طبی فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، کافی پینے والوں میں جگر کی بیماریوں اور کچھ قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تین کپ روزانہ کافی پینے سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کا مقصد یہ نہیں کہ کافی کا استعمال کم کرنے والے افراد طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے زیادہ کافی پینا شروع کردیں۔