'بیماریوں کو دور بھگانا ہے تو اسکول کے اوقات کار صبح 10 بجے کر دینے چاہئیں'

'بیماریوں کو دور بھگانا ہے تو اسکول کے اوقات کار صبح 10 بجے کر دینے چاہئیں'

لندن: ہمیں شروع سے ہی بتایا گیا ہے کہ صبح سویرے اٹھنا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر بچوں کی تعلیمی قابلیت بہتر بنانی ہے اور بیماریوں کو دور بھگانا ہے تو اسکول کے اوقات کار صبح 10 بجے کر دینے چاہئیں۔

دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی اس نئی تحقیق نے صبح سویرے اٹھنے کے فوائد کو چیلنج کر دیا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکول کے اوقات آگے بڑھانے سے صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جب بچے اسکول کے عام اوقات ساڑھے 8 بجے کے بجائے 10 بجے شروع کرتے ہیں تو وہ سست نہیں رہتے۔ ان کے بیمار ہونے کے امکانات آدھے ہو جاتے ہیں اور گریڈز بھی بہتر ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ کیلے کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اسکول کا وقت صحت کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔ اس سے سب سے پہلے جسمانی بیماریاں ہوتی ہیں پھر ذہنی اور آخر میں تعلیمی کارکردگی متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں