نوری آباد: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

نوری آباد: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

نوری آباد: جامشورو میں نوری آباد میں مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ  6 افراد زخمی ہو گئے۔ وین کراچی سے نوشہرو فیروز جا رہی تھی تو حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق افراد میں سکینہ، مرتضی، فرحان، مہرین، شاہ محمد، غلام حیدر و دیگر شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے کا شکار خاندان عمرے کی سعادت حاصل کر کے واپس آ رہا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں