وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں نے وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ اور گرفتار کارکنان کی رہائی پر دھرنا ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ جس کے بعد وزیرقانون زاہد حامد نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا ددیا ہے جو کہ اب منظور کر لیا گیا ہے ۔

وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد حکومت اور دھرنا مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے  ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہا کہ گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کے فیض آباد پہنچنے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ دھرنا ختم ہونے کے اعلان کے بارہ گھنٹے کے دوران علاقہ خالی کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راستے فوری طور پر کھولنا شروع کر دیں گے اور جن لوگوں نے ہڑتال کی ہے وہ فوری ختم کرسکتے ہیں تو ختم کر دیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ لاپتہ کارکنوں کی فہرست موجود نہیں لیکن کئی افراد لاپتہ ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے بحرانی کیفیت ختم کرنے کے لیے وزارت سے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا تھا جو وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے ۔