محمد حفیظ کیلئے کامیاب بولنگ کا کوئی فارمولا کام نہ آ سکا

محمد حفیظ کیلئے کامیاب بولنگ کا کوئی فارمولا کام نہ آ سکا

لاہور:غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے باربار کھیل سے دور ہونیوالے محمد حفیظ کا  کامیاب بولنگ کا کوئی فارمولا کام نہ آ سکا . بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے سے پہلے اور بعد میں بولنگ اسٹیٹس میں خاصا فرق رہا ۔

چوتھی بار بولنگ ایکشن کلئیرنس کیلئے پروفیسر کے نئے فارمولے تیار  ہو گئے ۔ حفیظ درحقیقت بولنگ میں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے۔سری لنکا کے خلاف سریز سے قبل حفیظ نے 12 ایک روزہ میچوں میں 84 اوورز کیےاور 395رنز دے کر صرف 4 وکٹیں لے سکے.سری لنکاسریز کے پہلے 3 ون ڈے میچز پروفیسر 28 اوورز میں 95 رنز دے کر 3 شکار کر سکے۔تیسرے میچ میں امپائر نے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ قرار دے کر بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا۔سریز کے اگلے دونوں میچوں میں محمد حفیظ نے 10 اوورز میں 30 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔