نیشنل ٹی 20 کپ کے ملتوی سیمی فائنل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

نیشنل ٹی 20 کپ کے ملتوی سیمی فائنل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

راولپنڈی : اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا .

اسلام آباد  میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم  ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بوورڈ نے نیشنل ٹی 20 کپ کے ملتوی سیمی فائنلز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے دونوں میچز 29 نومبر کو راولپنڈی ہی میں کھیلے جائیں گے۔قومی ٹی 20 کا پہلا سیمی فائنل لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ایونٹ کا فائنل 30 نومبر کو ہو گا ۔نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل اور فائنل دھرنے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔