ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کو شکست

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کو شکست

آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 170 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز کیمرون بینکروفٹ 82 اور ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز بنائے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 302 اور دوسری میں 195 رنز بنائے جب کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 328 رنز بنائے تھے۔