زاہد حامد کو استعفے کے لیے شہباز شریف نے قائل کیا، ذرائع

زاہد حامد کو استعفے کے لیے شہباز شریف نے قائل کیا، ذرائع

لاہور: زاہد حامد کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زاہد حامد کے استعفے پر مسلم لیگ ن میں شدید اختلاف رائے تھا۔ شہباز شریف نے وفاقی وزیر کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی سینئر قیادت کے اہم ارکان زاہد حامد کے استعفے کے حق میں نہیں تھی۔ اجلاس میں طے پایا تھا کہ ظفرالحق رپورٹ کے مطابق 2 وزراء استعفیٰ دیں گے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے وفاقی وزیر زاہد حامد کو ملکی مفاد میں استعفے پر قائل کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی کے بعض سینئر ارکان کا خیال تھا کہ زاہد حامد کا استعفیٰ حکومت کو نیچے دکھانے کے مترادف ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں