سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری ،مزید 885 گرفتار

سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری ،مزید 885 گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں غیرقانونی ورکرز کے خلاف مہم جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ریاض سے آٹھ سو پچاسی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم پندرہ نومبر سے جاری ہے۔

مہم کے دوران اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے سینتیس ہزار افراد کی نشاندھی کردی گئی۔ پولیس نے جعلی کاسمیٹکس کا سامان، موبائل فونز اور دیگر غیر قانونی اشیا کو بھی قبضے لے لیا۔

دارالحکومت کے گورنر کے حکم پر ریاض میں غیر قانونی ورکرز کے خلاف مہم شروع کی گئی اور چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف ممالک کے آٹھ سو پچیاسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔