امارات میں حادثے کے بعد رکاوٹ بننے پر 500درہم جرمانہ

امارات میں حادثے کے بعد رکاوٹ بننے پر 500درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کرنے والے غیر ملکی تیار ہو جائیں،نیا قانون پاس ہو گیا

ابوظبی: معمولی ٹریفک حادثے یا خرابی کے باعث گاڑی کو سڑک کے درمیان کھڑی کرنے اور ٹریفک روانی میں تعطل کا سبب بننے پر 500درہم جرمانہ ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک کے نائب سربراہ بریگیڈیئر احمد عبد اللہ الشحی نے الامارات الیوم سے کہا کہ معمولی ٹریفک حادثہ پیش آجائے۔

یا گاڑی میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوجائے تو ڈرائیور کو چاہئے کہ وہ اپنی گاڑی سڑک کے کنارے کسی محفوظ مقام پر کھڑی کردے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ بنے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اپنی گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کردیتے ہیں اور ٹریفک اہلکار کا انتظار کرتے ہیں۔

ایسا کرنے سے وہ ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جبکہ قوانین کے مطابق ٹریفک روانی میں تعطل پیدا کرنا خلاف ورزی ہے جس پر500درہم جرمانہ عائد ہوگا۔