بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی باؤلرز نے رنگ جمایا .لیکن بلے باز نہ چل پائے .شاہد آفریدی  اور حسن علی کی طوفانی بولنگ نے دل جیت لیے لیکن  بیٹنگ میں شعیب ملک اور مصباح الحق جدوجہد کرتے نظر آئے ۔

بی پی ایل کی رعنائیاں عروج پر  جس میں شاہد آفریدی اب تک 11 شکار کرکے دوسرے کامیاب بولر ہیں ۔فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایک میچ میں 5 وکٹیں لینے کا معرکہ سر کیا اور کل 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ محمد سمیع کے حصے میں بھی 8 وکٹیں آچکی ہیں ۔ بی پی ایل میں پاکستانی بلے باز جادوئی پرفارمنس نہیں دکھا پائے ، شعیب ملک 3 میچز میں 108 اور مصباح الحق 4 میچوں میں صرف 83 رنز بنا پائے ۔