آرام کے دن کام کے تنازعے پر اسرائیلی وزیر مستعفی

آرام کے دن کام کے تنازعے پر اسرائیلی وزیر مستعفی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی کے ایک وزیر نے یہودیوں کے آرام کے دن یعنی سبت کے روز ریلوے کے مرمتی کام کے حوالے سے تنازع کے بعد استعفی دے دیا ہے۔وزیرصحت یعقوب لیزمان کا تعلق کٹر یہودی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم پارٹی سے ہے جو وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی اہم حکومت اتحادی ہے۔خیال رہے کہ کٹر یہودی سبت کے روز کام کرنے سے معذرت کرتے ہیں جو مذہبی طور پر آرام کا دن ہے۔تاہم اس استعفے سے حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یعقوب لیزمان کی جماعت کے ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس موقع پر ان کا اتحاد چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔جبکہ نتن یاہو کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے تمام ارکان اس اتحاد کو قائم رکھنے کے حق میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سبت اور تمام اسرائیلی شہریوں کی ضرویات اور بلاشبہ محفوظ نقل و حمل ہم سب کے لیے اہم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اہم اس ایک پڑھا لکھا حل تلاش کر لیں گے۔اپنے استعفے میں یعقوب لیزمان نے کہا ہے کہ میں یہودی لوگوں کی ازلی اقدار میں سے ایک، جو کہ سبت ہے، کو شدید نقصان پہنچانے والی وزارتی ذمہ داری نہیں سنبھا سکتا۔ریلوے کے اہم مرمتی کام اگر سبت کے دن کیا جات تو یہ مسافروں کے لیے کم مشکل کا باعث بنتا، کیونکہ جمعے کو غروب آفتاب سے لے کر سنیچر کو غروب آفتاب کے تک ٹرینوں نے نہیں چلنا تھا۔اسرائیل ریلوے کا کہنا ہے سبت کے روز کچھ مرمتی کام ضروری ہے تاکہ رش سے بچا اور لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمان میں حکومت کی کل 66نشستوں میں سے 13کٹر جماعتوں کی ہیں اور حالیہ برسوں میں انھوں نے اسرائیلی سیاست میں بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کیا.