دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شام کے ساتھ ہے: حسن روحانی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شام کے ساتھ ہے: حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کے شامی ہم منصب بشارالاسد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران شام کی قوم اور حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے شامی اپنے ہم منصب اور شامی قوم کو دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران شام کی تعمیر نو کے حوالے سے ہرممکن تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ اس موقع پر شام کے صدر نے شام کے حوالے سے ایرانی حمایت اور پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اور حکومت ایران کی کاوشوں کو سراہتی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی حکومت اور نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ دہشت گرد اب عراق اور شام سے فرار ہورہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں