شمالی کوریا معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، جنوبی کوریا

شمالی کوریا معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، جنوبی کوریا

سیؤل:  جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ التوائے جنگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہی ایک شمالی کوریائی فوجی منحرف ہوتے ہوئے جنوبی کوریا فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ ایک شمالی کوریائی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریائی علاقے کی طرف فائرنگ دراصل اس ڈیل کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیانگ ینگ کو مستقبل میں اس حوالے سے احتیاط کرنا چاہیے۔

نیوویب ڈیسک< News Source