حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقسیم کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ اوراسرائیل کے درمیان جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ دونوں فریق ایک دوسرے کیخلاف دھمکی آمیز   بیانات استعمال کر  رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل اور حزب اللہ پر صبرو تحمل سے کام لینے اور ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کی زبان استعمال کرنے سے گریز کی پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔خیال رہے کہ 12جولائی 2006 حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کئی ہفتے تک جنگ جاری رہی تھی جس میں لبنان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں