پاک رینجرز نے پاکستانی حدود میں بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک رینجرز نے پاکستانی حدود میں بھارتی ڈرون مار گرایا


لاہور: پاک رینجرز نے ہیڈ سلیمانکی کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونیو الابھارتی ڈرون مار گرایا،ملبہ بوٹا چیک پوسٹ کے قریب گرا ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کا ڈرون کواڈ کاپٹر جیسے ہی پاکستانی حدودمیں داخل ہواتو 13ونگ رینجرز نے مارگرایاجس کاملبہ بوٹاچیک پوسٹ کے قریب گرا جو قبضے میں لے لیا گیا ،اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


یادرہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ڈرون مارے جاچکے ہیں ، رواں سال جولائی میں بھی لائن آف کنٹرول کیساتھ بھمبر سیکٹر میں بھی ایک ڈرون ماراگیا تھا جس پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا، گزشتہ دنوں یہ بھی خبریں آئی تھیں کہ بھارت نے سرحدی نگرانی کیلئے ڈرون تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔