دھرنا وزارت کی اجازت سے ہوا کیا یہ مذاق نہیں : فواد چوہدری

دھرنا وزارت کی اجازت سے ہوا کیا یہ مذاق نہیں : فواد چوہدری


اسلام آباد: پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دھرنا وزارت کی اجازت سے ہوا کیا یہ مذاق نہیں،دھرنا معاملے پر وزار میں سے احسن اقبال کو مستعفی ہونا چاہیے،سیاسی معاملات بھی عدلیہ اور فوج کی معاونت کے بغیر سلجھ نہیں رہے۔


ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ دھرنا معاملے پر وزرا میں سے احسن اقبال کو مستعفی ہونا چاہیے،دھرنا وزارت داخلہ کی اجازت سے ہوا کیایہ مذاق نہیں، زخمی پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر وزیر داخلہ کو شرمندہ ہونا چاہیے، پولیس افسر کی شہادت کے ذمہ دار وزیر داخلہ نہیں تو کون ہیں؟ حکومت کی سیاسی حیثیت ختم ہونے کی وجہ سے خلد پیدا ہوا،سیاسی معاملات بھی عدلیہ اور فوج کی معاونت کے بغیر سلجھنہیں رہے۔