تیمور اپنی سالگرہ خاندان والوں کیساتھ منائے گا، کرینہ

تیمور اپنی سالگرہ خاندان والوں کیساتھ منائے گا، کرینہ

نئی دہلی: بالی ووڈ کی سٹار ادارکارہ کرینہ کپورنے کہاہے کہ بیٹے تیمورکی سالگرہ خاندانی معاملہ ہے ،بالی ووڈکی پارٹی کاامکان کومستردکردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق یقین کرنانہایت ہی مشکل ہے کہ بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپورخان کے بیٹے تیمورجواگلے ماہ دسمبرمیں ایک سال کے ہونے والے ہیں کی شہرت سے فلم انڈسٹری کے بہت سے اداکارجلنے لگے،اس سے قبل تیمورکی آنکھیں کھلنے سے قبل ہی وہ ٹویٹرپرشہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔
اس شہرت کے پیش نظراس بارا±ن کی سالگرہ بھی ایک نہایت اہم واقعہ ہے جس کاسب ہی کوشدت سے انتظارہے تاہم کرینہ کپورنے س امکان کو یکسر مسترد کر دیاہے کہ ا±ن کے بیٹے تیمورکی سالگرہ پربالی ووڈکی جانب سے کسی شاندارپارٹی کااہتمام کیاجائے گا۔
انہوں نے بتایاکہ تیمورکی پہلی سالگرہ ہونے کے ناطے وہ صرف اپنے خاندان والوں اوردادا اوردادی کے پاس ہوں گے۔ یہ مکمل طورپرا±ن کاخاندانی معاملہ ہے۔