حکومت نے مذہبی جماعتوں کے مطالبات کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا

حکومت نے مذہبی جماعتوں کے مطالبات کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مذہبی جماعتوں کے مطالبات کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،حکومت نے 100پیاز اور جوتے کھائے تب جا کر مانی ۔


تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں اور حکومت کے مابین طے پا جانے والے معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ حکومت نے مذہبی جماعتوں کے مطالبات کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،حکومت 100پیاز اور جوتے کھائے تب جا کر مانی۔ پاک فوج نے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کیے ۔


شیخ رشید نے کہا کہ راہ ظفر الحق کی رپورٹ میں جن ذمہ داروں کی نشاندہی کی گئی ہے انکو سزا ملنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رپورٹ میں زاہد حامد کے ساتھ ساتھ انوشہ رحمان کا بھی ذکر ہو گا ۔