اوپو کا ”آر 11 ایس پلس “ فروخت کیلئے پیش

اوپو کا ”آر 11 ایس پلس “ فروخت کیلئے پیش

بیجنگ : اوپو نے اس ماہ کے شروع میں اوپو آر 11 ایس ار آر 11 پلس سمارٹ فون متعارف کرائے تھے۔ ان میں سے چھوٹے ورڑن کی فروخت 2 ہفتے پہلے شروع ہوگئی تھی جبکہ پلس ورژن کو اب چینی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
اوپو آر 11 ایس پلس (Oppo R11s Plus) کا بہت سا ہارڈ وئیر اوپو آر 11 ایس سے ملتا جلتا ہے۔ دونوں کا چپ سیٹ ایک جیسا یعنی سنیپ ڈریگن 660 ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کی بیک پر ایک جیسا 20 MP + 16 MP ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس فون کے نام میں ”پلس“ اس کی بڑی یعنی 6.43 انچ کی سکرین، زیادہ ریم اور زیادہ انٹرنل سٹوریج کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوری ہے جبکہ فون کی بیٹری کی گنجائش 4000 ایم اے ایچ ہے۔
اس فون کی قیمت 3699 یوان یا 560 ڈالر ہے۔ اسے سیاہ اور شیمپئن گولڈ رنگوں میں فروکت کے لیے پیش کیا جائے گا۔