سام سنگ کا ڈوئل سیلفی کیمرہ فون آئندہ سال متعارف ہوگا

سام سنگ کا ڈوئل سیلفی کیمرہ فون آئندہ سال متعارف ہوگا

سیﺅل : مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز ایک اور فون سام سنگ اے 8 سامنے آگیا جو کہ 2018 میں سب سے پہلے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اس فون کی خاص بات یہ کہ یہ ڈوئل سیلفی کیمرہ پر مشتمل ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق گلیکسی اے ایٹ میں ایس ایٹ کی طرح انفٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس اسکرین ہوگی۔مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ثابت ہونے والا ہے جس کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے دیئے جارہے ہیں۔کمپنی اسے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے تیار کررہی ہے۔اس فون کے فرنٹ پینل کی تصویر لیک ہوکر سامنے اائی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایس ایٹ کی طرح اس میں بھی ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ دو سیلفی کیمرے دیئے جائیں گے۔رواں سال گلیکسی اے ایٹ میں 5.7 انچ کا ایس اے امولیڈ ڈسپلے دیا گیا تھا جو 2018 کے ماڈل میں مختلف ہوگا۔

اس کے دیگر فیچرز فی الحال سامنے نہیں آسکے ہیں تاہم توقع ہے کہ اسے جنوری کے آغاز میں لاس ویگاس میں شیڈول کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ گلیکسی اے فائیو 2018 اور اے سیون بھی پیش کیے جائیں گے۔ یہ دونوں فون بھی بیزل لیس اسکرین کے ساتھ ہوں گے۔