مس یونیورس 2017 کا جنوبی افریقی لڑکی کے نام

مس یونیورس 2017 کا جنوبی افریقی لڑکی کے نام

لاس ویگاس : جنوبی افریقہ کی 22 سالہ دوشیزہ ڈیمی لی نیل پیٹرز نے مس یونیورس 2017 کا مقابلہ حسن جیت لیا۔لاس ویگاس میں عالمی مقابلہ حسن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کی 92 حسیناﺅں نے شرکت کی تاہم مس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز کے سر پر سجایا گیا۔
مقابلے میں شریک 92 حسیناﺅں میں سے پہلے 13 کا انتخاب کیا گیا جس میں سے جمائیکا، کولمبیا اور جنوبی افریقا کی حسیناں کو ا?خری مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا تاہم جنوبی افریقی حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ کولمبیا اور جمائیکا کی حسیناﺅں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈیمی لی نیل پیٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی دوسری حسینہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل 1978 مارگریٹ گارڈینر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔