دہشت گردی کے خلاف سعودیہ کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں:مصر

دہشت گردی کے خلاف سعودیہ کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں:مصر

ریاض: مصرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے مصر سعودی عرب کی قربانیوں کا اعتراف اور ریاض کی مساعی کا احترام کرتا ہے۔دہشت گردی کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں، دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں منعقدہ اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس میں شریک مصری وفد کے سربراہ میجر جنرل توحید توفیق نے کہا کہ بعض نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور غیرملکی خطرات کے پیش نظر مصر تمام خلیجی ملکوں بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قربانیوں کا احترام کرتے اور سعودی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

جنرل توحید توفیق نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کی سرحدیں پھیل رہی ہیں۔ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گرد آزاد مسلمان ممالک کی انفرادی قومتیں ختم کرکے خلافت کے قیام کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں