مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا
کیپشن: قابض فوج نے محاصرے اور گھر، گھر تلاشی کی آڑ میں کلگام میں 3 جبکہ پلوامہ میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے دوران مزید 4 کشمیری شہید ہو گئے۔ جمعے سے اب تک شہادتوں کی تعداد 22 ہو چکی ہے۔

کشمیریوں کی شہادت پر مظاہرے کیے گئے جن پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گن فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے محاصرے اور گھر، گھر تلاشی کی آڑ میں کلگام میں 3 جبکہ پلوامہ میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔

کلگام میں کشمیریوں کی شہادت پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔