نوجوت سنگھ سدھو  واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان  پہنچ گئے ہیں

نوجوت سنگھ سدھو  واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان  پہنچ گئے ہیں
کیپشن: فوٹو فائل

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو  واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان  پہنچ گئے ہیں ۔  

 نوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ بارڈر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانیوں کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم نے جو بیج بویا تھاوہ اب پودا بن گیا ہے ۔ مذہب کو راج نیتی کے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیئے ، تین ماہ پہلے کیئے گئے وعدے کی تکمیل ہوئی ہے ، ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو میچز کھیلنا چاہیئے ۔ نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور کوریڈور تقریب میں شرکت کریں گے ۔

ان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار دلوں کو جوڑتے ہیں ، کانگریس کے لیڈروں نے میرا ساتھ دیا ہے ، کرتار پور کوریڈور سے 73 برس کی آس بھر آئی ہے۔

ادھر اپنے ایک بیان میں سدھو نے کہا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے کروڑوں لوگوں کی 75 سال پرانی خواہش پوری ہوئی ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹی وی کو دیئے انٹرویو کا کچھ حصہ پوسٹ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اٹھایا گیا قدم بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ اس یادگار دن کے موقع پر سکھ کمیونٹی کے دل خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کیونکہ سکھ کمیونٹی تاریخی گورودوارہ صاحب میں عبادت کرنے کیلئے بیتاب ہے۔