ہاکی ورلڈ کپ؛ افتتاحی تقریب میں شاہ رخ اور مادھوری بھی جلوے بکھیریں گے

ہاکی ورلڈ کپ؛ افتتاحی تقریب میں شاہ رخ اور مادھوری بھی جلوے بکھیریں گے
کیپشن: Picture: Emirates 24/7

بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اور موسیقار اے آر رحمان  جلوے بکھیریں گے۔

ہاکی ورلڈکپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج شام  بھونیشور میں ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور اے آر رحمان بھی پرفارم کریں گے۔ کالنگا اسٹیڈیم میں  تقریب کو یادگار بنانے کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں. ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے شہر میں اداکاروں، گلوکاروں سمیت دوسرے مہمانوں کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ ایک  رقاص آرٹسٹ کے ساتھ گیت پر پرفارمنس دیں گی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق افتتاحی تقریب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.ورلڈکپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہیں، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے.2010 میں پاکستان نے آخری بار بھارت میں ہی ورلڈکپ کھیلا تھا جس میں اس نے آخری پوزیشن پائی تھی جب کہ 2014 میں قومی ٹیم ورلڈکپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔


اب ایک بارپھر گرین شرٹس بھرپور تیاری کے ساتھ ہمسایہ ملک میں موجود ہے۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ ڈی میں جرمنی، ملائشیا اور ہالینڈ کے ساتھ رکھاگیا ہے۔