آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے:اعتزاز احسن

آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے:اعتزاز احسن

کراچی:رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں جب کہ نواز شریف 2000 میں بھی بھاگ گئے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں، جب کہ 2000 میں نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے، نواز شریف نے سال 2000 میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کر کے مذاکرات کیے تھے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے ضمانت کے لیے منع کردیا، آصف زرداری کے صرف 2 مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے، مقدمہ کراچی میں واپس منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے تاہم عمران خان کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط، وہ مختلف بات ہے، آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے، ملکی حالات بہت خراب ہیں تاہم معاملات مارشل لا کی طرف جاتا نہیں دیکھ رہا۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے، آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن صیح ہے یہ غلط اس کو بعد میں چیلنج کیا جا سکتا ہے مگر یہ وزیر اعظم کو اختیار ہے اور نہ ہی اس بات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایکسٹینشن کیوں دی۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ ایکسٹیشن کا اختیار نہ خود آرمی چیف کے پاس کے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے، میں نے آرٹیکل 245 میں گذشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے کہ صدر صرف اسکو ایکسٹیشن دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے۔