آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے اراکین کا اجلاس  طلب کر لیا۔

 

تفصیلات  کے مطابق، وزیر اعظم کی زیر صدارت  اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کی آج کی سماعت پر مشاورت ہو گی۔

 

قانونی ٹیم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو سماعت سے متعلق بریفنگ دے گی جبکہ عدالتی اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔

 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزرا نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم  نے کہا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔

 

دوسری جانب فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انھیں سپریم کورٹ میں ہونے والے سماعت سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔