وزیراعظم عمران خان کی قوم سے خطاب کی خبریں غلط قرار

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے خطاب کی خبریں غلط قرار
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کی قوم سے خطاب کی خبروں کو غلط قرار دیدیا ہے۔ فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قوم سے خطاب کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اجلاس میں وزیراعظم کے برہم ہونے کی خبروں کی بھی تردید کرتا ہوں، وزیراعظم نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا امکان ،  خطاب کے دوران قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا تھا جس کی سماعت آج بھی ہوئی اس دوران سپریم کورٹ کے اعتراضات سامنے آئے۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران حکومت کو مہلت دی کہ حکومت کل تک حل نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق ،  وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد قوم سے خطاب کرینگے۔