اورنج لائن ٹرین  کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھا دیا گیا 

اورنج لائن ٹرین  کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھا دیا گیا 

لاہور : حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اورنج لائن ٹرین رات ساڑھے آٹھ کی بجائے اب رات گیارہ بجے تک چلے گی ۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اضافہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ اورنج لائن ٹرین کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے اسے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے رات گیارہ بجے تک کردیاگیاہے ۔ 

پرانے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین کا وقت رات ساڑھے آٹھ بجے تک کا تھا ، اب اورنج ٹرین صبح ساڑھے سات بجے سے رات گیارہ بجے تک پٹری پر دوڑتی دکھائی دے گی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ ٹرین اب روزانہ سولہ گھنٹے ٹریک پر دوڑے گی ، نئے اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگا۔ 

واضح رہے کہ اس میٹرو اورنج ٹرین کئی سالوں کے بعد لاہور سمیت  تمام شہریوں کے لیے چلا دی گئی تھی ۔ اس کا افتتاح کئی بار منسوخ بھی ہوا  ۔ تاہم کچھ عرصہ قبل اس کے افتتاح کے بعد سے لیکر اب تک اس پر شہریوں کا اچھا خاصا رش دیکھنے کو ملتا ہے ۔