بختاور بھٹو نے انتہائی جذباتی بیان جاری کردیا 

بختاور بھٹو نے انتہائی جذباتی بیان جاری کردیا 

کراچی : سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو مرحومہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹٰی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ آج میرے لیے ایک حساس اور جذباتی دن ہے ، میں تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی شکر گزار ہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا بختاور بھٹوزرداری نے کہا کہ میں بالخصوص پی پی فیملی کی محبتوں اور دعاوؤں پر شکریہ ادا کرتی ہوں ، جانتی ہوں کہ میری پی پی پی فیملی میری ان خوشیوں میں شریک ہونا چاہتی ہے ۔ انشااللہ ابھی یہ ایک ابتداء ہے ، کورونا کے بعد ہم یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے جبکہ میری والدہ اور ہماری فیملی کو دعاوؤں  میں یاد رکھیں ۔ 

c0636e2e24aef0539a029101abbe612f

واضح رہے کہ بختاور بھٹوزرداری کا سسرال لاہور بنے گا، اور آج بلاول ہاؤس کراچی میں یونس چوہدری کے بیٹے محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔ آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری کا لاہور میں مصری شاہ کے علاقے فاروق گنج میں آبائی گھر ہے ۔

یونس چوہدری برسوں پہلے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے ، جبکہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود چوہدری 1988 کو دبئی میں پیدا ہوئے ۔ بختاور بھٹو کا یوم پیدائش 1990 ہے ، یعنی وہ اپنے منگیتر سے دو سال چھوٹی ہیں  محمود چوہدری نے ابتدائی تعلیم دبئی اور پھر برطانیہ کے کنگ ایڈورڈ سکول ، سرے اور درہم یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی جبکہ محمود چوہدری نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی ۔