بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم ادا ہو گئی، عزیز و اقارب کی شرکت

بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم ادا ہو گئی، عزیز و اقارب کی شرکت
کیپشن: بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم ادا ہو گئی، عزیز و اقارب کی شرکت
سورس: فوٹو/بختاور ٹوئٹر اکاونٹ

کراچی: بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔ منگنی کی رسم بلاول ہاوس کراچی میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر محمود چودھری اور بختاور بھٹو نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

آصف علی زرداری،فریال تالپور، آصفہ بھٹو اور اہلخانہ کے دیگر افراد مہمانوں کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو نے عالمی وبا کا شکار ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ بختاور بھٹو نے ٹویٹ کیا کہ وبا کے بعد خوشیاں ساتھ منائیں گے۔

a6ebc9deacf971bebf467f4cd3ad758c

محمود چودھری فیملی کے ساتھ خصوصی طور پر گزشتہ رات کراچی پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق منگنی کے لئے بختاور بھٹو نے خصوصی لباس ڈیزائن کرایا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کا وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے تاہم میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا اور تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں اور میں آپ کا منتظر ہوں گا۔