بڑے بھائی کی چھوٹے بھائی کو ہدایت 

 بڑے بھائی کی چھوٹے بھائی کو ہدایت 
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن رہنما قومی اسمبلی شہباز شریف کو ٹیلی فون پر کہا ہے کہ والدہ  کی تدفین کے انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔ 

والدہ کے انتقال پر  پیرول پر رہائی  کے بعد نوازشریف نے شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔دونوں بھائیوں نے والدہ کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی  اس موقع پر دونوں بھائی آبدیدہ ہوگئے  ۔ 

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ والدہ کی تدفین کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔ٹیلی فونک رابطے میں نوازشریف نے شہبازشریف کو یہ بھی کہا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔والدہ شمیم اختر کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں نے دودفعہ ٹیلی فون پر بات کی ہے ۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی پاکستان میں نمازجنازہ میں شرکت کے لئے بہن بہنوئی سمیت کئی رشتہ دار لاہور آرہے ہیں ۔  بیگم شمیم اختر چند روز قبل لندن میں انتقال کرگئی تھیں ۔