باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا

 باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا
سورس: فائل فوٹو

دبئی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیا کے باکسر رابر بریرا کو شکست دے کر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 

12 راؤنڈز کے اختتام پرریفری نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا ۔ محمد وسیم نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ باکسر محمد وسیم نے کیریئر کی 12 ویں پروفیشنل فائٹ جیتی ہے۔ باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور میری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ 

محمد وسیم نے فائٹ جیتنے پر اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا جبکہ محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ سلور بیلٹ چمپئن بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوئی، محمد وسیم نے اب تک 12 پروفیشنل باؤٹس میں سے 11 جیتی ہوئی تھیں جب کہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے۔ محمد وسیم نے ان میں سے 8 مقابلے ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔