چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

چٹاگانگ : پاکستان  کی پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں  بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،اب تک 30 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 88 رنز بنا لئے ہیں۔

اس سے قبل   بنگلہ دیش نے  پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں مشفیق الرحیم اور لٹن داس کی ڈبل سنچری شراکت کی بدولت  میچ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز جوڑ لئے۔

آج دوسرے دن کے آغاز میں جب بنگلا دیش نے اپنی اننگز پہلے دن سکور  253 پر چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی  تو لٹن داس  مشفیق الرحیم کیساتھ 206 رنز کی پارٹنر شپ کے بعد 114 رنز  کی اننگز کھیل کر  حسن علی کا شکار بن گئے ، جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔آج بنگلا دیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر علی تھے جو  صرف 4 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے ۔ تیجل اسلام 11 رنز بنا  کر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ ابو جاوید 8 اور عبادت حسین صفر پر حسن علی کو وکٹ دیکر پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں لیں۔