چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط
سورس: file

چٹاگانگ : چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ پاکستان نے میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیشن کی پہلی اننگز 330 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنا لیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم میزبان ٹیم صرف 77 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے، لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان زبردست 200 رنز کی شراکت کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

پاکستان کے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق کریز پر موجود ہیں دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کی ہیں۔ عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔