کورونا وائرس:پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں 

Covid-19,Germany,Vacination,Asad Umar,South Africa

اسلام آباد:جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے انتہائی خطرناک ویرنٹ سامنے آنے کے بعد جہاں دیگر ممالک نے افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں وہیں پاکستان نے بھی ہانگ کانگ سمیت چھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان نے پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت چھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں ،وفاقی وزیر اسدعمر نے  سفری پابندیوں سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

655a3b42cae71aa258073b2933294739

ذرائع کے مطابق متاثرہ ممالک میں موجود  پاکستانیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ  5 دسمبر تک واپس آنے کی مہلت دے دی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا، جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں جنوبی  افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا  بوٹسوانا، ایسویٹنی اور لیسوتھو بھی شامل ہیں ۔

 جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کے  نئے ویرینٹ ’’ اومی کرون‘‘نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے،امریکا، برطانیہ، یورپی یونین ، یواے ای، اور سعودی عرب نے جنوبی افریقاسے آمدورفت پر پابندی عائد کردی  ہے ۔

جنوبی افریقہ سے کورونا کے خطرناک ویرنٹ کے سامنے آنے کے بعد اس وقت پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا ہو اہے اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کورونا کے اس خطرناک وائرس پر ویکسین بھی مکمل اثر نہیں کرتی ۔

جنوبی افریقہ نے یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی طرف سے پابندیوں کے بعد شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ اقدام ہے ،عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے وسط تک کورونا کی نئی لہر آنے کاخدشہ ہے ۔