انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی 
سورس: Twitter

اسلام آباد : پاکستان کے میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تین ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے  انگلینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچی ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم ای کے 614 کی پرواز کے ذریعے بین سٹوکس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں  کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔

مصنف کے بارے میں