مظفر آباد: ووٹ ڈالنے آنے والوں کی جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین جاں بحق 

مظفر آباد: ووٹ ڈالنے آنے والوں کی جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین جاں بحق 
سورس: File

مظفر آباد: آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والے افراد کی جیپ کھائی میں جاگری۔ ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق جیپ ووٹرز کو لے کر آ رہی تھی کہ وادی نیلم کے علاقہ دودھنیال میں کھائی میں جاگری۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں