سٹیٹ بینک نے گوگل کو کی جانے والی ادائیگیاں روکنے کے الزامات مسترد کردیے: اسحق ڈار 

سٹیٹ بینک نے گوگل کو کی جانے والی ادائیگیاں روکنے کے الزامات مسترد کردیے: اسحق ڈار 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان گوگل کو کی جانے والی بعض ادائیگیوں کوروکنے کے الزمات کو مسترد کرتا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے  سٹیٹ بینک آف پاکستان  کی پریس ریلیز شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ گوگل کو کی جانے والی بعض ادائیگوں کے روکنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ 

سٹیٹ بینک کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک نے ادائیگیاں نہیں روکیں میڈیا میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں