پہلا ٹی 20 : پاکستان کی 7 وکٹوں سے شاندار فتح

پہلا ٹی 20 : پاکستان کی 7 وکٹوں سے شاندار فتح

ابوظہبی: پاکستا ن نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ قومی ٹیم نے 102 رنز کا ہدف 18 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ کے دوران قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔  پاکستانی باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 18.3 اورز میں 102رنز پر پولین پہنچا دیا۔حسن علی نے 3 ،محمد حفیظ اورعثمان خان نے دو دو کھلاڑیو ں کو پولین پہنچایا جبکہ عماد وسیم ،فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
بعدازاں پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے آغاز کچھ اچھا نہ ہوا اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے تاہم کچھ ہی لمحوں بعد بابر اعظم 1 رنز کے سکور پر آوٹ ہوگئے اس بعد محمد حفیظ نے احمد شہزاد کے ساتھ شراکت قائم کرنے کی کوشش کی مگر احمد شہزاد بھی زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور 22 رنز پر واپس چلے گئے۔ 5ویں نمبر پر آنے والے بلے باز شعیب ملک نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا اور دونوں کھیلے کے اختتام تک ناقابل شکست رہے۔ محمد حفیظ کے حصے میں 42 جبکہ شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔