جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی

بلوم فاؤنٹین : جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ ڈی کوک اور ڈی ویلیئرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ڈی کوک نے 59، ڈی ویلیئرز نے 27 گیندوں پر 49 جبکہ اختتامی اوورز میں فرحان بہارڈن نے بہترین جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 36 رنز بٹورے۔


بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے دو وکٹیں لیں۔؎

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سومیا سرکار 47 اور محمد سیف الدین کے 39 رنز کے سوا کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی جنوبی افریقی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا اور بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی جس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے 20 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

اے بی ڈی ویلیئرز کو 49 رنز اور دو کیچ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔