حسن علی کی سری لنکن کھلاڑی کے ساتھ ایسی حرکت جس نے دیکھا حیران رہ گیا

حسن علی کی سری لنکن کھلاڑی کے ساتھ ایسی حرکت جس نے دیکھا حیران رہ گیا

دبئی :قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی پوری ٹیم 102رنز پر پولین پہنچادیاہے جس میں باولر حسن علی نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران انتہائی دلچسپ سین اس وقت دیکھنے کو ملا جب سری لنکا کی ٹیم 13اوورز میں 6وکٹیں گنوا کر 68بنا چکی تھی ،سری لنکا کے کھلاڑی پتھی رانا وکٹ پر بے صبری سے حسن علی کی گیند کا انتظار کر ہے تھے کہ کہ شارٹ کھیل کر چوکا یا چھکا لگا سکیں لیکن گیند ان کے بلے سے لگ کر ان کے پیڈ پر لگی اور ٹانگ کے نیچے ہی رک گئی تاہم کھلاڑی گیند کو تلاش کرنے کیلئے اپنے ادھر ادرھ دیکھتا رہا لیکن انہیں گیند کہیں نظر نہیں آئی تاہم اتنی دیر میں حسن علی کھلاڑی کے اوپر پہنچ گئے .

اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کیچ لینے کا سٹائل بنایا ایک دم ان کے قریب جا کر ان کی ٹانگ کے قریب سے گیند کو اٹھا لیا جس پر سری لنکا کا بیٹسمین تھوڑا حیران بھی ہوا تاہم یہ سب یہیں ختم نہیں ہوا ابھی بلے باز اس سے باہر ہی نہیں نکل سکا تھا کہ اگلی ہی گیند پر حسن علی نے ان کا کیچ پکڑ کر انہیں پولین کی راہ دکھا دی ۔